10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

نیب کا شہباز شر یف کے اہلخانہ سے ملاقات کر اونے کا انکار


پاکستان

12/Nov/2018

News Viewed 2151 times

نیب کا شہباز شر یف کے اہلخانہ سے ملاقات کر اونے کا انکار

شہباز شریف کی اتوار کو اہلخانہ سے ملاقات نہ ہوسکی، شہباز شریف کے اہلخانہ نے نیب لاہور کو درخواست دی تھی کہ وہ اتوار کو شہباز شریف سے ملنا چاہتے ہیں۔ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی فیملی کو ان سے ملوانے سے انکار کردیا۔ نیب لاہور اور شریف خاندان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اورنیب لاہور نے شہباز شریف کے اہلخانہ کو ان سے ملاقات کروانے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:مجھے اپنے اہل خا نہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا ،شہباز شر یف


فیملی ذرائع کے مطابق ہفتے میں ایک دن قریبی رشتے داروں سے ملاقات کی جاسکتی ہے، شریف فیملی کی طرف سے ہفتے کو شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، ملاقات اتوار کو ہونا تھی جس سے نیب حکام نے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں